You are currently viewing بھارتی میڈیا کا انڈین سلیکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

بھارتی میڈیا کا انڈین سلیکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

کراچی (ڈیسک) بھارتی میڈیا نے انڈین سلیکٹرز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔
ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو پاکستان کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالات کے جوابات دینے کا طریقہ سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بھارتی بورڈ حکام کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالات کا جواب دینا، کپتان سے متعلق صاف بات کرنا اور سب سے بڑھ کر اہم عہدے پر بیٹھنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے وضاحت، بے تکلفی اور یقین سیکھنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر بہتر ٹیم منتخب کرسکیں۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اس کو اتنا ہی اچھا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایسی کرسی ہے کہ اکثر لوگ ناراض ہوں گے، یہ انصاف کی جگہ ہے، سب کو خوش نہیں کرسکتا۔