نئی دہلی (ڈیسک)بھارت میں مغربی کلاسیکی موسیقی کے سب سے مشہور موسیقار ونراج بھاٹیا انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ونراج بھاٹیا گزشتہ 2ماہ سے صحت کی خرابی اور مالی پریشانیوں میں مبتلا اور اپنے گھر رنگتا ہاسنگ کالونی بمبئی میں مقیم تھے ۔واضح رہے کہ موسیقار ونراج بھاٹیا کو 1988 میں بہترین موسیقی کی ہدایت کا قومی فلم ایوارڈ ، 1989 میں تخلیقی اور تجرباتی موسیقی کے لئے سنگت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور 2012میں بھارت کے چوتھے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا تھا۔