ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔ فلمساز اشوک پنڈت نے اداکارہ کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے ایف آئی آر کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے اپنے بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان میں شامل آزاد کشمیر کو لینے کے لیے بھارتی حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ فوجی کمانڈر کے بیان پر ریچا شرما نے تین الفاظ ”گلوان کہے ہائے“ تحریر کیے۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بعدازاں انہوں نے نہ صرف اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کی بلکہ اس پر معذرت بھی کی۔ دراصل ریچا چڈھا نے گلوان کہے ہائے کے الفاظ 2020 میں بھارتی فوج کے چینی فوج سے ہونے والی جھڑپ کے تناظر میں کہے جس میں چینی فوج نے بھارتی سورماؤ کو ناکو چنے چبوا دیے تھے اور بھارتی فوج وہاں سے نہ صرف پسپا ہوئی بلکہ بعد میں چینی شرائط پر معاہدہ بھی کیا تھا۔
بھارتی فوج سے متعلق ٹوئٹ کرنا ریچا چڈھا کو مہنگا پڑ گیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 20:16
- Post category:انٹرٹینمنٹ / ٹوئیٹ / دنیا
- Post last modified:24/11/2022 20:16
- Reading time:1 mins read
Tags: mumbai, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Richa Chadha, Showbiz, tweet