You are currently viewing بھارتی فلموں کے پسندیدہ ترین اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں

بھارتی فلموں کے پسندیدہ ترین اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں

ممبئی (ڈیسک) بھارتی فلموں کے پسندیدہ ترین اداکار سلمان خان قتل کی دھمکیوں کی زد میں ہیں۔
بھارت جو مختلف زبانوں، قوموں، نسلوں ، گروہوں اور نظریات پر مشتمل ملک ہے ، کسی کو قتل کی دھمکیاں ملنے کوئی عجب بات نہیں لیکن بالی ووڈ کے مشہور ترین فنکار کو دھمکیاں دیے جانا تشویش کی بات ہے۔
اطلاعات کے مطابق انڈین گینگسٹر لارنس بشنوئی جو مختلف سنگین مقدمات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
لارنس بشنوئی نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں غنڈہ نہیں مگر سلمان کو قتل کرنے کے لیے غنڈہ بننے میں دیر نہیں لگائوں گا۔
انھوں نے کہا کہ سلمان خان ایک مغرور آدمی ہے، اسے فوری طور پر مندر جا کر معافی مانگنی چاہئے۔ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان کی طرح ہی تھا۔
گینگسٹر نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کرکے عوام کے جذبات مجروح کیے جس کے لیے وہ نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اندر بچپن سے سلمان کے خلاف غصہ ہے آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔