You are currently viewing بھارتی عدالت بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑے ہوگئی، فردوس عاشق اعوہان
Pic20-061 ISLAMABAD: Aug20 – Special Assistant to PM on Information and Broadcasting Dr Firdous Ashiq Awan addressing a press conference after Meeting of the Federal Cabinet. ONLINE PHOTO

بھارتی عدالت بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑے ہوگئی، فردوس عاشق اعوہان

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بابر ی مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی عدالت بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑے ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایک بدنما داغ ہے، اسے ہندوستان کی ریاست کبھی نہیں دھوپائےگی، ایک طرف ہم ایک ایسا اقدام لینے جارہے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی اور دنیا بھر کی سکھ برادری کےلئے مذہبی مقام کو کھول رہے ہیں تاہم بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے پیغام دیا کہ وہ آزاد نہیں، آج ہندوستان میں انتہا پسند کی سوچ نے اقلیتوں سے سہارا چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی انتہا پسند آئیڈیالوجی کے ساتھ کھڑے ہوگئی اس نے ثابت کردیا بھارت میں ہندوتوا کے سوا کسی اور نظرئیے کی گنجائش نہیں، اس فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، فیصلے نے بھارت کےسیکولرچہرے کوداغ دارکردیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.