You are currently viewing بھارت، مندر تنازعہ میں 2 ہزار انتہا پسند ہندؤں کی گرفتاری

بھارت، مندر تنازعہ میں 2 ہزار انتہا پسند ہندؤں کی گرفتاری

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:28/10/2018 12:09
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (ڈیسک) بھارتی پولیس نے ریاست کیرالا کے صاباری مالا مندر میں 10 سے50 برس کی خواتین کو داخل ہونے سے روکنے پر دو ہزار سے زائد انتہا پسند ہندؤں کو حراست میں لیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ بدھ سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مندر کے قریبی شہری علاقوں میں سخت عقیدے کے حامل ہندؤں نے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران انہوں پتھراؤ کے ساتھ ساتھ موٹر کاروں کے شیشے بھی توڑے۔ انتہا پسند ہندؤں کی گرفتاری کا سلسلہ بدھ 24 سے شروع ہے۔ پولیس نے ہندو خواتین عقیدت مندوں کو مندر تک لے جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کی رکاوٹ کو توڑنے میں وہ ناکام رہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.