You are currently viewing بھارت، سمندری طوفان آندھرا پردیش سے ٹکرا گیا، حادثات، 12 ہلاکتیں

بھارت، سمندری طوفان آندھرا پردیش سے ٹکرا گیا، حادثات، 12 ہلاکتیں

آندھرا پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت میں سمندری طوفان میچانگ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، مختلف حادثات میں 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
طوفان کے زیر اثر بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔
بارش کے باعث ٹرینیں، پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسکول بند اور بجلی غائب ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب چکےہیں۔
تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
چنائے میں بارش کے پانی میں پھنسنے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو ریسکیو اہلکاروں نے کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا۔