You are currently viewing بھارت، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کرنے پرممبئی میں پولیس کا مظاہرین پر تشدد

بھارت، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کرنے پرممبئی میں پولیس کا مظاہرین پر تشدد

ممبئی (ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے پرپولیس نے ریولوشنری ورکرز پارٹی آف انڈیا کے دو کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ڈبلیو پی آئی کے مہاراشٹر یونٹ نے کہا کہ غزہ میں شہری اہداف پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر پولیس نے اس کے دو ارکان سپریت لاڈ اور روچر رویش کو گرفتار کیا۔
پارٹی نے کہا کہ روچر کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا اور اسے وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سوشانت سالوی سمیت دیگرپولیس اہلکاروں نے بیلٹ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بری طرح ماراپیٹا۔روچر کو کئی چوٹیں آئیں اور اس کے منہ سے بہت خون بہہ رہاتھا۔
پارٹی نے کہا کہ انہیں کئی گھنٹوں تک کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی،سپریت ریاضی کے استاد ہیں جبکہ روچیر پیشے سے آرکیٹیکٹ ہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے پران دونوں کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک اسے ایف آئی آر فراہم نہیں کی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.