پشاور(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وفاق پر برس پڑے، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ بڑا بھائی سب کچھ کھا جاتا ہے کسی اور کو کچھ نہیں دیتا، وفاق کی وجہ سے ہمارے حق کی بجلی چوری ہوتی ہے، بڑے بھائی کو اپنا فلسفہ اور طریقہ بدلنا پڑے گا، ہم بھیک نہیں مانگیں گے ہمیں اپنا حق لینا آتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ 2007ء سے بجلی سے متعلق مسلسل زیادتی کی جارہی ہے، یہ کیسا ملک ہے کہ جہاں حقوق کے لیے احتجاج کرنے پڑتے ہیں، بجلی ہو یا گیس گوادر سے پنڈی تک ختم ہوجاتی ہے، ہم پہلےبھی متحد تھے اب بھی متحد ہیں۔
بڑا بھائی سب کچھ ہڑپ لیتا ہے،پرویزخٹک وفاق پر برہم
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:02/01/2016 14:09
- Post category:پاکستان / خیبر پختونخوا / سیاست
- Post last modified:02/01/2016 14:10
- Reading time:1 mins read
Tags: CM, Insaf, islamabad, khattak, Khyber, kpk, news pakistan, PakhtunKhuwah, pakistan, Pervaiz, Peshawar, pti, Tehreek, اسلاآباد, انصاف, پرویز, پشاور, تحریک, خٹک