You are currently viewing بولان میڈیکل کالج میں طلبہ تصادم، تعلیمی سرگرمیاں 14 دن کے لیے معطل

بولان میڈیکل کالج میں طلبہ تصادم، تعلیمی سرگرمیاں 14 دن کے لیے معطل

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بولان میڈیکل کالج میں طلبہ گروہوں کے درمیان تصادم کے بعد انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں 2 ہفتے کے لیے معطل کردیں۔
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر واقع بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔
تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیلنگ کرکے مشتعل طلبہ کو منتشر کیا جبکہ اس دوران متعدد طلبہ کو گرفتار کرکے بروری تھانے منتقل کردیا گیا۔
بولان میڈیکل کالج انتظامیہ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کالج کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں 2 ہفتوں کے لیے معطل کردی گئی ہیں جبکہ کالج کے تمام ہوسٹلز بھی 2 ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.