You are currently viewing بنی گالہ سب جیل قرار، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا گیا

بنی گالہ سب جیل قرار، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں 14 برس قید کی سزا پانے والی بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی منتقلی کے معاملے پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ ہاؤس، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے پر غور کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی گئی۔
بشریٰ بی بی سزا سننے کے بعد گرفتاری دینے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.