You are currently viewing بنی گالا کیس؛سپریم کورٹ کا عمران خان سے دستاویزات پرجواب طلب

بنی گالا کیس؛سپریم کورٹ کا عمران خان سے دستاویزات پرجواب طلب

اسلام آباد(ڈیسک) سپر یم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات سے متعلق کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی  عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات پر جواب طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالا میں تجاوزات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے بنی گالا کے حوالے سے جمع کرائی گئی دستاویزات پر عمران خان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کو بلا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے طارق فضل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ کون سا امتحان سپریم کورٹ سے لینا ہے؟ تھوڑا سا خیال کیا کریں، آپ یہاں امتحان لینے کے لیے تشریف لائے ہیں؟ آپ جو رات کہہ رہے تھے وہ میں نے خود سنا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے پاس مضرصحت پانی نہ جائے، آپ نے کچھ پتہ کیا ہے کہ فلٹریشن کے حوالے سے کیا کیا جارہاہے؟ ہم لوگوں کی صحت سے متعلق زیادہ فکر مند ہیں، باقی چیزوں کی اہمیت بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بارہ کہو کے سابق یوسی سیکریٹری نے کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا میں گھر کی دستاویزات کو جعلی قرار دیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.