You are currently viewing بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی۔20 کرکٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی۔20 کرکٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:18/11/2021 17:29
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ۔20کرکٹ میچ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ۔20 کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومینٹم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گے ۔ٹی ۔20 ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے ٹی ۔20 میچ میں شامل نہیں کیے گئے ہیں، محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جبکہ محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ۔20میچز کی سیریز کل جمعہ سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں اور پہلے ٹی ۔20میچ سے قبل گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 20 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ٹی۔20 میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں ہی کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز ڈے اینڈنائٹ ہوں گے۔