You are currently viewing بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر عائد کردہ پابندی ختم کردی گئی

ڈھاکا (نیو زڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے بھی پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، جماعت اسلامی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7