You are currently viewing بلوچستان کے حقوق آئینی و سیاسی جدوجہد سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں، گلزار امام شنبے

بلوچستان کے حقوق آئینی و سیاسی جدوجہد سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں، گلزار امام شنبے

کوئٹہ (ڈیسک) کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق آئینی اور سیاسی طریقے سے ہی حاصل کیے جانے چاہئیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کمانڈر نے کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے جس راستے کا انتخاب کیا وہ درست نہیں تھا، اس موقع پر میں دیگر ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ واپس آ جائیں اور حقوق کی آئینی اور سیاسی جدوجہد میں حصہ لیں۔
گلزار امام نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا پورا ادراک ہے، وہ ہماری بات سننے کے لیے تیار ہیں، آپس کی لڑائیوں کا کوئی فائدہ نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب تک کی لڑائیوں میں جتنے بھی لوگ شہید ہو چکے میں ان کے ورثا سے معافی چاہتا ہوں۔
سابق کمانڈر کا کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں سے لڑائی کا نقصان ہم سب کا نقصان ہے، مسائل کا حل صرف بات چیت میں ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.