You are currently viewing بلوچستان میں فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مذکورہ کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.