You are currently viewing بلوچستان دھماکے: ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

بلوچستان دھماکے: ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جلد تعیناتی مکمل کی جائے، ووٹرز، ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔
علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.