دکی (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دُکی میں تھانے کے لاک اپ سے 3 حوالاتی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حوالاتی تھانے کے واش روم کے روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ دُکی میں قائم جوڈیشل لاک اپ میں 13 حوالاتی موجود تھے جن میں سے 3 فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاک اپ سے فرار ہونے والوں کی تلاش شروع کردی گئی۔