You are currently viewing بلدیاتی انتخابات، پی پی نے ثابت کردیا کہ وہ دھاندلی پارٹی ہے، سراج الحق

بلدیاتی انتخابات، پی پی نے ثابت کردیا کہ وہ دھاندلی پارٹی ہے، سراج الحق

لاہور (ڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی۔
لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ سندھ کی حکمراں جماعت دھاندلی پارٹی ہے۔ لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت اور جمہوری اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر کراچی سے باہر کے غنڈوں کو لایا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں بیلٹ باکسسز کو جادو کے ڈبوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں رد و بدل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد بدترین دہشت گردی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پولنگ کے دوران اور بعد میں دہشت گرد حربے استعمال کیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی اور خرید و فروخت کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کرتی ہے۔ لوگوں کی رائے کو قبول کرنا پیپلز پارٹی کی سرشت میں نہیں۔ کراچی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شہر کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش باعث شرم ہے۔جماعت اسلامی ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی، کراچی کے عوام کی ماضی میں بھی خدمت کی، آئندہ بھی کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7