You are currently viewing بلاول بھٹو زرداری کی انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری کی انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بالی (ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بالی میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی انڈونیشیائی ہم منصب نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جو دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7