کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق قانون ساز کمیٹی پارلیمانی معاملات کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
قانون ساز کمیٹی میں سینئر رہنما نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام شامل ہیں۔