اسلام آباد(ڈیسک)اداکار بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی پہلی مرتبہ سکرین شیئر کریں گے۔
دانش نواز کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس ڈرامے کی کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ سکینہ سمو بھی شامل ہیں ۔ اس حوالے سےڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال عباس خان نے کہاکہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ باصلاحیت شخصیات کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی اداکاری سے ثروت نذیر کی لکھی کہانی کے ساتھ انصاف کر پائیں۔