You are currently viewing بلائنڈ کرکٹ سیریز: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 5 وکٹ سے شکست

بلائنڈ کرکٹ سیریز: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 5 وکٹ سے شکست

دبئی (نیوز ڈیسک) بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔
بھارت نے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی کپتان درگاہ راؤ نے 61 اور وینکیٹیشورا راؤ نے 49 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو وکٹیں جبکہ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعدازاں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔
پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں پورا کیا۔
نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7