لندن (نیوز ڈیسک) کنزرویٹو حکومت نے برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والوں کو زیادہ تنخواہ کی حد سے استثنٰی حاصل ہوگا۔
وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مند وں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔