You are currently viewing برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نواز شریف سے ملاقات، تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نواز شریف سے ملاقات، تبادلہ خیال

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کرکے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
سابق وزیراعظم نے حالیہ برسوں کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹینس میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعانت پروگرام میں توسیع کی امید ظاہر کی ۔
نوازشریف نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔
اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کا بذات خود مشاہدہ کریں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.