لندن (نیوز ڈیسک) ہارٹفورڈ شائر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق اتوار کو نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر آیا تھا جس نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا جس نے بوتل سے تیزاب پھینکا ۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ چشمہ پہننے کے سبب آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔
انھوں نے کہا کہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرلی اور حملہ آورکے فنگر پرنٹ حاصل کرلیے ہیں۔
?Last evening I was attacked at my address in England (where I am living in exile with my family) by unknown assailant/s who threw acidic liquid at me. Thankfully my wife and children are safe, however I got some injuries but nothing life-threatening. Police and emergency…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023