لندن(ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا لاک ڈاون ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں کورونا لاک ڈاون 24 مارچ کو ختم ہونے والی تھیں تاہم وزیر اعظم بورس جانسن نے ان پابندیوں کو روان مہینے کے آخر میں ہٹانیکا فیصلہ کیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاس آف کامنز میں وزیر اعظم نے کہا کہدیگر تمام پابندیوں کو 21 فروری تک ہٹا دیا جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگل تک برطانیہ میں 17,932,803 کووڈ۔19 کیسز اور 158,677 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ برطانیہ میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 91 فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 84 فیصد سے زیادہ کو دوسری اور 65 فیصد کو بوسٹر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔