You are currently viewing برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

لندن (ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔

ڈیلی میل کے بیان کا عکس

ڈیلی میل نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ چوری شدہ رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کے لیے گرانٹ بھی شامل تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.