You are currently viewing برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:08/06/2021 13:52
  • Reading time:1 mins read

ریوڈی جنیرو(ڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ69لاکھ85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں مہلک وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر16985812ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد474614 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1102797 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک15408401 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔