ریوڈی جنیرو(ڈیسک)لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ31ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد95 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی۔
پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9524640 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد231561 سے بڑھ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے895892 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 8397187سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔