برازیلیا (ڈیسک)برازیل کی وزیر زراعت ، لائیو اسٹاک اینڈ سپلائی ٹیریزا کرسٹینا نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں 5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز نوجوان نسل کے لئے خوش آئند ثابت ہوگا۔
چینی خبر رساں ادارے نے برازیل کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایجنسیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ برازیل کی وزیر کرسٹینا نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے خاص کرکھیتوں میں کام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی آمد سے نوجوانوں کو دیہی علاقوں میں واپس لانے بارے بہت پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو آپس میں رابطے اور ساتھ شہریوں سے بات چیت کرنے کی سہولت دینے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ کرسٹینا نے اندازہ لگایا کہ 60 فیصد دیہی پروڈیوسروں کو 5 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ برازیل نے اپنا پہلا دیہی 5 جی اینٹینا تجرباتی بنیاد پرمغربی وسطی خطے روندونوپلس قصبے میں نصب کیا ہے۔ برازیل میں 5 جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لئے ٹینڈر جون کے آخر تک پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی تخمینے کے مطابق ، 5 جی ٹیکنالوجی جولائی 2022 میں برازیل کے تمام ریاستی دارالحکومتوں میں دستیاب ہوںگی۔