برازیل ، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی، متاثرین کی تعداد19 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:16/07/2020 12:30
  • Reading time:1 mins read

ریوڈی جنیرو (ڈیسک)برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1233اموات ہوئی ہیں جس سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75523 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق برازیل دنیا بھر میںکورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک مصدقہ طور پر 1970909افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک کورونا سے 75523 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا کے 528611فعال متاثرین ہیں۔ دریںاثناءبرازیل کے صدر بولسونارو کا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا ہے۔ برازیل کے صدر سات جولائی سے کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ برازیل کے صدر نے صحافیوں کو بتا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.