You are currently viewing برادر ملک ایران سے دنیا کا سب سے بڑا فائرفائٹر طیارہ ضلع شیرانی پہنچ گیا، محترمہ بشری رند

برادر ملک ایران سے دنیا کا سب سے بڑا فائرفائٹر طیارہ ضلع شیرانی پہنچ گیا، محترمہ بشری رند

کوئٹہ(ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران سے دنیا کا سب سے بڑا فائرفائٹر طیارہ ضلع شیرانی پہنچ گیا ہے،ط

یارے سے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔ان خیالات کااظہا رانہوں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند نے مزید کہا کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی وصوبائی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہمسایہ برادر ملک ایران نے اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیتے ہوئے فائر فائٹنگ طیارہ مہیا کیا ہیجس سے جلد ہی جنگلات میں لگی آ گ پر قابو پانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاکہ الیوشن۔76 طیارہ دنیا کا سب سے بڑا آگ بجھانے والا طیارہ تصور کیا جاتا ہے طیارہ اس وقت تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے گا جب تک آ گ پر مکمل قابو نہیں پایا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ شیرانی پہاڑی سلسلہ دنیا کے سب سے بڑے چلغوزوں کے جنگلات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمسایہ برادرملک ایران کی جانب سے طیاریکی فراہمی پر پاکستانی عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔