اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کیلیے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کردیا۔
بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
I am equally delighted to announce that funds have been allocated both for the Film Finance Fund and for Artists’ Health Insurance for the first time ever. Rs 2 bn have been allocated for the Film Finance Fund and Rs 1 bn for the Artists’ Health Insurance. I am certain that,…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 9, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ صحافیوں کے ہیلتھ انشورنس کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاشکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات یہ ان کے مقاصد میں سے ایک تھا کہ کام کرنے والے صحافیوں کے لیے خاص طور پر اس مشکل وقت میں اس سہولت کا بندوبست کرسکوں۔