You are currently viewing بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے،چوہدری فواد حسین

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے،چوہدری فواد حسین

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:01/06/2021 16:15
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، کراچی کے علاوہ پورے ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.