You are currently viewing بجلی چوروں کیخلاف لیسکو کا آپریشن، مزید 16 افراد گرفتار

بجلی چوروں کیخلاف لیسکو کا آپریشن، مزید 16 افراد گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 345کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
343بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے 201 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 16ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 17 کمرشل اور 325 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 424462 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 16549619روپے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو 8500یونٹس چوری کرنے پر 500000 روپے، جڑانوالہ روڈکے علاقہ میں کنکشن کو 5259 یونٹس چوری کرنے پر 320000 روپے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو 4525 یونٹس چوری کرنے پر 200000 روپے اور چک 40فیروز والا کے علاقے میں کنکشن کو 200000روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 75 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28839 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور اب تک 13166 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 28484 کنکشن کےخلاف مقدمات کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 27497 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔
بجلی چوروں کو اب تک 51226326 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 2053025510 روپے ہے۔
لیسکو چیف نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ان کے سہولت کار لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.