You are currently viewing بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سِپرا نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
قبل ازیں اسی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جاسکی۔
اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سرور ڈاؤن ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہ ہو سکی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔
عدالت کے حکم کے باوجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی کردی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.