You are currently viewing بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، گوہر خان

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، گوہر خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور سابق سفیر اسد مجید سے بیان ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسدمجید نے سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے، ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے، اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے لیے کسی سے بات یا مذاکرات نہیں کریں گے، سیاسی بات چیت کے قائل ہیں دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.