You are currently viewing بانی پی ٹی آئی کا کسی بھی معاملے پر پی پی پی سے بات کرنے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کا کسی بھی معاملے پر پی پی پی سے بات کرنے سے انکار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی معاملے پر پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے انکار کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی معاملے پر پیپلزپارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے تب بات کروں، اگر مجھے اقتدار میں آنا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی مقدمات اور توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.