اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اور سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے آن لائن پیشی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رؤف حسن پر حملے کا نوٹس لے، پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا تو پُرامن احتجاج کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے رؤف حسن پر حملے کی شفاف انکوائری ہو، رؤف حسن نے پہلے کسی قسم کے خدشے کا اظہار نہیں کیا تھا۔