You are currently viewing بانی پی ٹی آئی قید ہیں، مقابلہ کروں مزہ نہیں آئے گا، مولانا فضل الرحمان

بانی پی ٹی آئی قید ہیں، مقابلہ کروں مزہ نہیں آئے گا، مولانا فضل الرحمان

ٹانک (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں ،انہیں اپنا احتسا ب خود کرنا ہوگا۔
ٹانک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ان کا مقابلہ کروں مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا، اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے، کیسے ٹھیک کریں؟، عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی۔
دریں اثناء جے یو آئی (ف) کے رہنما نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فلیکسز اور بینرز پھاڑے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.