اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو اپنی لیگل ٹیم سے الگ کردیا، انہیں بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے بھی الگ کر دیا گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلاء کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا ہے، فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کے لیے کوشاں تھے۔
قیدیوں کی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے ،پولیس ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا مشاورت کے بغیر ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے۔