You are currently viewing بانی پی ٹی آئی سے متعلق کانگریس اراکین کا خط امریکی صدر کو موصول

بانی پی ٹی آئی سے متعلق کانگریس اراکین کا خط امریکی صدر کو موصول

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بانی تحریک انصاف سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر جو بائیڈن کو موصول ہوگیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو اراکین کا خط موصول ہوگیا ہے، ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے۔
میتھیو ملر نے امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکب سن کی انسانی حقوق کے وفاقی سیکریٹری اے ڈی خواجہ سے ملاقات کے سوال پر کہا کہ اس ملاقات میں انسانی حقوق، مضبوط جمہوری اداروں کے پاک امریکا تعلقات میں کردار پر زور دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں جمہوریت میں حصہ لینے اور ان کی بنیادی آزادیوں کو بروئے کار لانے کا حق شامل ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا تھا۔
اراکین پارلیمان نے خط میں جو بائیڈن سے پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوششوں کے ساتھ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں انسانی حقوق کو مرکز بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7