You are currently viewing بالی ووڈ میں کام کرنا پہلی ترجیح ہے، کترینہ کیف

بالی ووڈ میں کام کرنا پہلی ترجیح ہے، کترینہ کیف

نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر)  بالی ووڈ باربی ڈول  کترینہ کیف آج کل اپنی نئی آنے والی فلم فتور کی تشہیر میں مصروف ہیں ، اس فلم میں کترینہ کے مدمقابل ادیتیہ رائے کپور ہیں، کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ آج کل ہر ہیروئن ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہاں ہے مگر وہ صرف بالی ووڈ میں اپنے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہیروئنز کی اولین ترجیح ہالی وڈ میں کام کرنا بن چکا ہے جس کے باعث میرا مقابلہ کم ہو گیا ہے چنانچہ یہ میرے لیے ایک خوش آیند بات ہے، میں بالی ووڈ میں اچھے کردار ادا کرنے کو تر جیح دیتی ہوں ۔

کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کریئر کے آغاز میں ہی فلمیں کامیاب ثابت ہو جائیں تو پھر فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈر نہیں رہتا۔