You are currently viewing بالی ووڈ اداکار گووندا اپنے ریوالور کی گولی لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکار گووندا اپنے ریوالور کی گولی لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنے ہی ریوالور کی گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اور شیو سینا کے رہنما واقعہ کے وقت اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔
اداکار کے منیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔
ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔
منیجر نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7