You are currently viewing بارودی سرنگ دھماکے میں شہید افسر اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا

بارودی سرنگ دھماکے میں شہید افسر اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید افسر اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔
لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بہادر شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.