کوئٹہ (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے مزید بارشوں کا قوی امکان ہے۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید 3 اموات کے بعد یکم جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر کولک ندی میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
نوشکی اوربیلہ میں سیلابی ریلوں سے درجنوں دیہات کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔