باجوڑ (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا ہے کہ برکمر میں جے یو آئی رہنما خیر اللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 19 سے جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے واقعہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔