فیصل آباد(ڈیسک)فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت25 دسمبر بروز ہفتہ کو قومی جذبے سے منایا جائے گا۔
اس موقع پر فیصل آباداور ڈویژن بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، نظریہ پاکستان فانڈیشن، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے سادہ مگر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دن کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اتحاد بین المسلمین، اخوت و یگانگت، بین المذاہب ہم ٓہنگی، عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کی خصوصی دعاں سے کیا جا ئے گا۔ بانی پاکستان کے یوم ولادت کے سلسلہ میں آرٹس کونسل کی جانب سے نصرت فتح علی خا ن آڈیٹوریم فیصل آباد میں تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر مبنی بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب، تاریخی تصاویر کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔