لندن (منیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ ایک دہائی سے اسمارٹ فون کی دنیا پر راج کرنے والی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آنے والے آئی فون7 کے ماڈل میں میں جدیداور نئی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اب تک تین تبدیلیوں کے بارے میں خبریں آ چکی ہیں جو آئی فون 7 کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔
جن میں سے ایک میٹل کمپا ونڈ باڈی ، کورڈ فری وائر لیس ائیر فون ، ہوم بٹن کا ہٹ جانا ہے جس کی جگہ فورس ٹچ کا فیچر لے گا۔
واضح رہے آئی فون 7 کی باڈی میں آنے والی تبدیلیوں کا امکان بہت زیادہ ہے تاکہ نیا ماڈل پچھلے آئی فون ماڈلز سے مختلف نظر آئے۔